پشاور:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کی طرح تصاویرنہیں، عملی کارکردگی دکھائی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا وزیراعلیٰ ،کے پی حکومت پر کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ہیں،مقصد علی امین گنڈاپور کو بدنام کرنا ہے،گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ اور صوبائی پارٹی سربراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،پارٹی کےلئے بہت قربانیاں ہیں، ہر احتجاج میں قیادت کا کردار ادا کیا، خیبر پی کے سرپلس بجٹ دینے والا واحد صوبہ ہے۔
پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
















