دہشت گردی میں ملوث ایک اور افغان شہری کی شناخت، ہلاک دہشت گرد ملٹری کمانڈر نکلا
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور افغان شہری کی شناخت ہو گئی ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق 28 فروری کو فورسز نے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ہلاک دہشت گردوں میں افغان دہشت گرد بھی شامل تھے، سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک افغان دہشت گرد کا نام مجیب الرحمن تھا، دہشت گرد مجیب افغان گاو¿ں دندار ضلع چک صوبہ میدان وردک کا رہائشی تھا،دہشت گرد مجیب افغانستان کی نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق 30 جنوری کو بھی پاکستانی فورسز نے افغان دہشت گرد بدرالدین ولد مولوی غلام محمد کو ڈی آئی خان میں ہلاک کیا تھا، دہشت گرد بدرالدین افغان فوج میں لیفٹیننٹ اور صوبہ باغدیس کے ڈپٹی گورنر کا بیٹا تھا۔

















