واشنگٹن:(خواجہ فارو ق)انگریزی کو امریکہ کی سرکاری زبان قرار دےدیا گیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے ،فیصلے سے سرکاری اداروں، وفاقی فنڈنگ حاصل کرنے والی تنظیموں اور تارکین وطن پر گہرا اثر پڑنے کا امکان ہے۔
نئے حکم کے تحت اب سرکاری ادارے اپنی مرضی سے فیصلہ کر سکیں گے غیر انگریزی زبانوں میں خدمات فراہم کریں یا نہیں،وائٹ ہاوس کے مطابق اقدام کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور سرکاری معاملات کو آسان بنانا ہے۔
ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا انگریزی سیکھنا نہ صرف معاشی مواقع کھولتا ہے بلکہ تارکین وطن کو امریکی معاشرے میں گھلنے ملنے میں مدد دیتا ہے۔
ٹرمپ نے انگریزی کو امریکہ کی سرکاری زبان قرار دےدیا


















