ڈھاکہ:(مشرق نیوز)بنگلہ دیش میں نئی نصاب کتب تیار،پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کافی حد تک ختم کردیا گیا۔
نگران حکومت نے انقلابی اقدام اٹھالیا، نیشنل کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے 57 ماہرین تعلیم سے پرائمری، سیکنڈری اور ہائی سکولوں کےلئے نئی نصابی کتب تیار کرا لیں ،40 کروڑ کی تعداد میں چھپنے والی کتب سے پاکستان مخالف زہریلا پروپیگنڈا کافی حد تک ختم کر دیا گیا،بیگم حسینہ کا تذکرہ ، تصاویر غائب، شیخ مجیب کا ذکر بھی کئی جگہوں سے کم یا مختصر ،متحدہ پاکستان توڑنے میں بھارت کی مذموم مدد کا تذکرہ بھی واجبی رہ گیا۔
اندرا گاندھی کی تصاویربھی اب نصاب کاحصہ نہیں،حذف شدہ مواد کی جگہ دیگر بنگالی مسلم لیڈروں مثلاً مولوی فضل الحق، حسین شہید سہروردی، مولانا بھاشانی کے تذکرے شامل ہیں،حسینہ واجد حکومت کےخلاف تاریخ ساز طلبہ وعوامی تحریک کا ذکر و تصاویر بھی نصاب کا حصہ ہے۔
بنگلہ دیش میں نئی نصاب کتب تیار،پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کافی حد تک ختم


















