عمران کا مضمون کالک تھوپنے کی مذموم کوشش ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا امریکی میگزین ”ٹائم“ میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عرفان صدیقی نے کہا عمران خان کے مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورتحال کو ” سیاہ عہد¿¿“ قرار دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے مضمون میں جھوٹا، غلط اور بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا ہے مذاکراتی عمل کے دوران انہیں( عمران خان کو) اڈیالہ جیل سے نکال کر ہاوس اریسٹ کی پیشکش کی گئی تھی،سینیٹر نے کہا انہیں کسی بھی مرحلے پر سرے سے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، بہتر ہوگا عمران خان بتا دیں پیشکش کس کی طرف سے؟ کس نے؟ کب ان تک پہنچائی؟۔