شجرکاری مہم:ایس پی سواں زون پری گل ترین نے پودا لگایا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی دارالحکومت کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کےلئے ایس پی سواں زون پری گل ترین نے پولیس افسروں کےساتھ شجرکاری مہم کے دوران پودا لگایا

ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کےلئے کلائمیٹ ہب فورم کے تعاون سے ایس پی سواں زون پری گل ترین اور چیئرپرسن ارم خان اور عامر سدوزئی نے پولیس افسروں کےساتھ شجرکاری مہم کے دوران پودے لگائے،اس موقع پر سواں زون کے افسران بھی موجود تھے، شجر کاری مہم کا مقصد شہر میں ماحولیاتی توازن کو بہتر بناتے ہوئے صاف اور سر سبز ماحول کو یقینی بنانا ہے۔

ایس پی سواں زون نے کہا شجرکاری مہم نہ صرف شہر کے حسن میں اضافہ کرے گی بلکہ فضائی معیار کی بہتری اور ماحولیاتی تحفظ میں بھی معاون ثابت ہوگی،انہوں نے شہریوں سے درخواست کی وہ ایسے ماحولیاتی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ سب مل کر ایک صحت مند ماحول کےلئے بہتر کام کر سکیں۔