دہشتگرد افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں،پاکستان


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) دفتر خارجہ نے کہا ہے دہشتگرد افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں،اسلحہ افغانستان ،امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے، معاملے پر پاکستان کا کوئی موقف نہیں۔

صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاامریکی ہتھیار پاکستان کے اندر دہشتگردی کےلئے استعمال ہو رہے ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تحفظات ہیں،8 پاکستانی امریکہ سے جلا وطن ہو کر پاکستان پہنچے ،شناخت پر ایف آئی اے اور وزارت داخلہ ہی آگاہ کر سکتی ہیں، امریکہ سے جلا وطن ہونے والے پاکستانیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاپاک امریکہ سفارتی سطح پر اہم تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے، امریکہ کا ایف 16 پروگرام پر فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ خوش آئند ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابوظہبی کے ولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیا، شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کاپہلا دورہ تھا، 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے،وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کا دورہ کیا،صدر شوکت میرازائیو کی دعوت پر ازبکستان بھی گئے،بھارتی بیانات بھارت کے کشمیر میں جرائم و بربریت کو نہیں چھپا سکتے،سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے آگاہ نہیں ، پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب میں مقیم ہے۔