واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ کا چین پر نیا معاشی وار، درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین سے درآمد مصنوعات پر10فیصد اضافی ٹیرف4مارچ سے نافذ العمل ہوگا۔
دوسری جانب چینی وزیر تجارت نے امریکی اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا بیجنگ امریکی ٹیرف کی مخالفت کرتا ہے اور امید کرتا ہے امریکہ غلطی سے گریز کرے گا،اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہی بہتر راستہ ہے۔
امریکہ کا چین پر نیا معاشی وار، درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد



















