عافیہ کیس،سوچ نہیں سکتا حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت رد کرے، جسٹس اسحاق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ )جسٹس سردا راسحاق خان نے عافیہ صدیقی کیس میں ریمارکس دئیے سوچ نہیں سکتا حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت رد کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کو دستاویزی معاونت فراہم ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو جمعرات تک وکیل کلائیو سمتھ کے ڈکلیئررشن کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دئیے سوچ نہیں سکتا وفاقی حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت کو رد کر دے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب آپ نے جو معاونت حکومت کو فراہم کرنی ہے کاپی عدالت میں بھی جمع کرانی ہے،سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کر دی گئی۔