لاہور،کوئٹہ،پشاور،کراچی،گلگت:(خبر نگار،نمائندگان)ملک بھر میں بارش سے موسم خوشگوار،کشمیر، گلگت ،کے پی میں برفباری سے نظارے حسین ہوگئے، مری میں گرج چمک کیساتھ بارش ،ژالہ باری ہوئی،بادل برسنے سے ٹھنڈ بڑھ گئی۔
ادھر گلیات ، وادی نیلم ، وادی لیپا میں شدید برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاح مشکلات کا شکارہیں،مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا،بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع بجلی وپانی کی سپلائی معطل ہے۔
خچک کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے ستور ویلی روڈ بلاک ہوگئی،شدید برف باری کے باعث آزاد کشمیر کی وادی لیپا ، کیل سیری کے مقام پر پھنسے 200 کے قریب سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ،محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔
بارش سے موسم خوشگوار، برفباری سے نظارے حسین

















