اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یوآئی نے کہاہے قوم کو موجودہ اسمبلیوں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر کوئی اعتماد نہیں،ملک میں مارشل لا لگائے بغیر خاموش مارشل لا نافذ ہے،جمہوریت موجود نہیں، ماضی میں ڈکٹیٹروں کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہوتا رہا اب نام نہاد جمہوری شیروانی میں ملبوس وزیر اعظم کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل ہو رہا ہے۔
حافظ حمد نے کہاافسوس پارلیمنٹ میں قانون سازی غیر سیاسی اشرافیہ کے اشاروں سے ہو رہی ہے، پیکا ایکٹ جیسے سیاہ قوانین کے ذریعے میڈیا کی آزادی سلب کی گئی ،حکومتی سیاسی پارٹیاں غیر جمہوری اشرافیہ کے ہاتھوں کھلونا بنی ہیں۔
ملک میں جمہوریت نہیں،خاموش مارشل لا ہے،جے یوآئی


















