غزہ جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ ختم ،قیدیوں کی رہائی،لاشوں کے تبادلے پر اتفاق

غزہ:(مشرق نیوز)غزہ جنگ بندی معاہدے میں حائل بڑی رکاوٹ ختم ، حماس ،اسرائیل کے درمیان 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا نے بھی جنگ بندی ڈیل میں آئی رکاوٹ دور ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہافلسطینی قیدی جلد رہاکیے جانے کا امکان ہے ،حماس 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں مصر کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کرے گا۔

دوسری جانب امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف نے کہا اسرائیلی نمائندے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کےلئے روانہ ہو چکے ،مذاکرات قاہرہ یا دوحہ میں مصر و قطر کی میزبانی میں ہوں گے۔