پی پی کا پارلیمانی وفد حکومت کیخلاف پھٹ پڑا،ساتھ چلنا مجبوری ہے،صدر

لاہور:(سٹاف رپورٹر)پی پی کا پارلیمانی وفد وفاقی حکومت کیخلاف پھٹ پڑا،صدر زرداری نے ساتھ چلنے کو مجبوری قراردےدیا،صدر زرداری ،پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق صدرآصف زرداری سے پنجاب کی پارلیمانی وفد کے اراکین و تنظیمی رہنماوں نے گورنر ہاوس لاہور میں مرحلہ وار ملاقاتیں کیں،وفاقی حکومت کیخلاف شکایات کے انبار لگا دئیے۔

وفد کے اراکین نے کہا انتظامی معاملات میں نظر انداز کیا جاتا، ترقیاتی فنڈز پربھی ترجیح نہیں دی جا رہی ۔

آصف زرداری نے کہا اتحادی حکومت کےساتھ چلنا مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ، آئندہ بجٹ آنے تک مسائل حل ہونے کا انتظار کریں۔