وزیراعظم شہباز شریف کی قومی دن پر امیر کویت کو مبارکباد

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے دو طرفہ تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر امیر کویت کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہم ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے، باہمی تعاون بڑھانے، علاقائی امن کیلئے کویت کے ساتھ کام کر نے کیلئے تیار ہیں۔