اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے دہشتگردی عالمی مسئلہ ، مشترکہ اقدامات سے ہی ناسور پر قابو پایا جا سکتا ہے،وفاقی وزیرسے روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں انسداد دہشت گردی و انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے اور وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر بھی اتفاق ہوا۔
وزیر داخلہ نے کہا دہشتگردی بین الاقوامی چیلنج اور کثیر الجہتی مشترکہ اقدامات سے ہی ناسور پر قابو پایا جاسکتا ہے، روس کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کےلئے باہمی روابط کو فروغ دیں گے، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،روس کے سفیر نے ماسکو میں انسداد منشیات تربیتی پروگرامز میں پاکستانی افسروں کو شرکت کی دعوت بھی دی۔
دہشتگردی عالمی مسئلہ، مشترکہ اقدامات سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے، محسن نقوی



















