تین ٹرانسفر ججوں کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن، اسلام آباد بار کی مکمل حمایت
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے 3 ٹرانسفر ججوں کے خلاف 5 ججوں کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے پراسیس اور نئے حلف کے بغیر ججز ٹرانسفر سمیت ایگزیکٹو کی جانب سے عدالتی معاملات میں مداخلت کی مذمت کی گئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ کو پٹیشن سن کر ٹرانسفر ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے،بار کے صدر نعیم گجر اور سیکرٹری بار کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے سپریم کورٹ میں دائر 184/3 کی پٹیشن ججز کی غیر آئینی ٹرانسفر سے متعلق ہے، پٹیشن میں پہلے سے موجود ججز کی سینیارٹی میں ردوبدل کی نشاندہی کی گئی ہے، عدلیہ کی آزادی، اختیارات کی تقسیم اور آئینی بالادستی کو تھریٹس کابھی بتایا گیا ہے۔

















