ٹیکس بیس کو وسیع کرنا ہے، اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: وزیر خزانہ

کراچی (بیورو رپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے معاشی اصلاحات کےلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے خسارے پر قابو پانے کےلئے سرکاری ملکیت کے اداروں کی تنظیم نو کی ضرورت پر روشنی ڈالی،کراچی میں منعقدہ ”پاکستان بینکنگ سمٹ 2025“ سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا حکومت کو ایس او ایز سے ایک کھرب روپے کے نقصانات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے نجکاری اور ایس او ای اصلاحات کی ضرورت ہے،حکومت پائیدار اور جامع ترقی کی طرف بڑھنے کا ارادہ رکھتی ہے، بیرونی اکاو¿نٹ کی کمزوری کو جاری نہیں رکھ سکتے، حکومت ٹیکسٹائل، آئی ٹی اور زراعت کے علاوہ برآمدات پر مبنی ترقی حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،سٹرکچرل اصلاحات کر رہے ہیں، 2028 سے معدنیات گیم چینجر ثابت ہوں گی، اب سے لےکر 2028 تک ہر ایک شعبے کو پاکستان سے ایکسپورٹ شروع کرنی ہوگی، ٹیکس چوری اور کرپشن کے خاتمے کیلئے کام ہورہا ہے، حکومت ٹیکس بیس کو وسیع اور گہرا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،کرپٹو کرنسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اورنگزیب نے کہا اس حوالے سے قواعد و ضوابط مرکزی بینک کا اختیار ہیں، میرے نقطہ نظر سے اسے کھلے ذہن کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے، رواں سال پی آئی اے نجکاری کے عمل سے گزرجائے گا۔