گنڈاپور کو اصلاح کیلئے ایک ماہ کی مہلت، پھر بتائیں گے دھرنا کسے کہتے ہیں: گورنر خیبر پختونخوا

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو اصلاح کےلئے ایک ماہ کی مہلت ہے، پھر ہم بتائیں گے دھرنا کسے کہتے ہیں، صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا سوال یہ پیدا ہوتا ہے بنکرز اور مورچے بنے، کیا صوبائی حکومت اتنی غفلت میں تھی بنکرز بن گئے،تحقیقات ہونی چاہیے ، وزیراعلیٰ جواب دہ ہے صوبے میں امن کی صورتحال کیوں خراب ہے، وزیراعلیٰ اپنا ضلع نہیں سنبھال سکتا، وہ صوبے کو کیسے سنبھالیں گے،ہماری دیکھا دیکھی وزیراعلیٰ نے اے پی سی اور علما کانفرنس بلائی، وزیراعلیٰ اسلام آباد کو فتح کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن 25 کلومیٹر کا روڈ نہیں کھول سکتے، ہماری نظریں سکیورٹی فورسز پر ہیں،گورنر کے پی نے کہا خیبر پختونخوا حکومت نے کسانوں پر ٹیکس لگایا، ہم نے اس کےلئے آواز اٹھائی، کسانوں پر ٹیکس ناقابل قبول ہے، عوام کو وسائل بھی نہیں دئیے اور ٹیکس بھی لگا رہے ہیں،سٹیڈیم ایک ایسے شخص کے نام پر کررہے ہیں جس نے صوبے کو دہشت گردوں کے نام کیا،وزیراعلیٰ کو بڑی تکلیف ہورہی ہے، دما دم مست قلندر عید کے بعد کریں گے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے بیٹھیں گے پھر انہیں معلوم ہوگا۔