مخالفین پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں رہنے کی کوشش کرتے ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف ہمیشہ پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں زندہ رہنے کی بھونڈی کوشش کرتے ہیں،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا بائیکر لین کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پرلگایا، وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لین کا رنگ کرے گی، اس میں پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوانہ ہی کوئی ادائیگی کی گئی،وزیر اطلاعات پنجاب نے کے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پشاور کی بی آر ٹی پچھلے پانچ سال میں چلی کم اورجلی زیادہ ہے،، پشاور میٹرو کے آج بھی کے پی حکومت نے 60 ارب روپے ادا کرنے ہیں، پشاور بی آر ٹی کا کیس آج بھی عدالت میں چل رہا ہے،کے پی حکومت کے ترجمان نے آج تک قوم کو اپنے وزیراعلیٰ کی کارکردگی نہیں بتائی، کے پی میں آج بھی لوگ ندی نالوں سے ڈولیوں میں اور بائیکس کو ندیوں سے عبور کرتے ہیں، پنجاب میں میٹرو بس، اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور انڈر گراو¿نڈ گرین لائن بننے جا رہی ہے، جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے اچھے کاموں میں کیڑے ہی نکالتے ہیں۔


















