پاکستان کسی بھی بیرونی حملے کا منہ توڑجواب دے گا:اسحاق ڈار
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان کسی بھی بیرونی حملے کا منہ توڑجواب دے گا،ترک میڈیا کو انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا ٹی ٹی پی افغان سرزمین کو پاکستان کےخلاف استعمال کر رہی ہے، پاکستان کسی بھی بیرونی حملے کا بھرپور جواب دے گا، امریکہ منتقلی کے منتظر افغان مہاجرین مقررہ تاریخ کے بعد غیر قانونی قرار پائیں گے، پاکستان کے پاس انہیں واپس افغانستان بھیجنے کے سوااور کوئی چارہ نہیں ہوگا، امریکہ کو اپنے ہتھیار افغانستان میں چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا،نائب وزیراعظم نے کہا مقبوضہ کشمیر میں 2019 کے بھارتی اقدامات یکطرفہ اور عالمی قوانین کےخلاف ہیں، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے،اسحاق ڈار نے مزیدکہا پاک ترک دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، تجارت، دفاع اوردیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھ رہا ہے، ہم نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کی، غزہ میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔

















