یوکرین کے صدر زیلنسکی کا رویہ قابل اطمینان نہیں:امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکہ کا روس سے اس طرح رابطہ منقطع ہو گیا ہے جیسا سرد جنگ کے عروج پر بھی نہیں تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روبیو نے امریکی صحافی کیتھرین ہیریج کو ایک بیان میں بائیڈن کے دور صدارت میں روس کے ساتھ رابطے میں کمی کی حد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے بعد کہا کہ کوئی رابطہ نہیں تھا، یہاں تک کہ سرد جنگ کے دوران اور اس جنگ کے تاریک دنوں میں بھی امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان رابطہ موجود رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور روس اب مختلف مسائل پر تعاون کر سکتے ہیں اور تصادم کے خطرات کو کم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا یوکرین کا تنازعہ ایک رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ امریکہ اور روس ایسے معاملات پر کام کر سکتے ہیں جہاں وہ کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں یا ممکنہ کشیدگی کے خطرات کو کم کر سکتے ہیں۔روبیو نے کہا کہ ہم بہت سی چیزوں پر متفق نہیں ہوں گے لیکن ہم ان چیزوں پر کام کر سکتے ہیں جن پر ہم متفق ہو سکتے ہیں یا ایسے معاملات کو ختم کر سکتے ہیں جو سنگین تصادم کا باعث بن سکتے ہیں جب تک کہ یوکرین راستے میں کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے ہم پسند کریں یا نہ کریں روس دنیا کے بڑے خطوں میں اثر و رسوخ کے ساتھ ایک عالمی طاقت بنا ہوا ہے۔ روس ایک عالمی طاقت ہے اور وہ شام اور مشرق وسطیٰ حتی کہ مغربی نصف کرہ میں اور یقینا یورپ کے امور میں بھی شامل ہے۔