ریاض :(نمائندہ خصوصی )وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان اور بحرین کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مہارتوں کے تبادلے ، مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ملکی معیشت درست سمت گامزن ہے، عالمی سرمایہ کاروں کےلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے سعودی میڈیا فورم کے موقع پر بحرین کے وزیر اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عطا تارڑ نے کہاپاکستان ،بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط، مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ،میڈیا شعبوں میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کیلئے وفود کے تبادلے اہمیت کے حامل ہیں، وفاقی وزیر نے بحرین ،پاکستان کے سٹیٹ میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بحرین کی نیوز ایجنسی بی این اے اور پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے درمیان خبروں کے اشتراک کی تجویز دی۔
بحرین کے وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان کےساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دونوں ممالک کے تعلقات قیادت کی دانشمندانہ رہنمائی کے تحت مختلف شعبوں میں مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے،عطا تارڑ


















