اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام کا اجرا کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا وزیر قانون ، ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تعاون پر کینیڈا ، یو این او ڈی سی کے ممنون ہیں، فوری و تیزی سے انصاف کی فراہمی کیلئے نظام ضروری تھا، نیا نظام شفافیت ، بروقت انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرےگا،بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئے گا، کھربوں کے مقدمات ٹریبونلز، ہائیکورٹس ،سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظام مقدمات کے ٹریک اینڈ ٹریس میں معاون ثابت ہو گا، پاکستان بھر کے سائلین و درخواست گزار شفاف ، تیز تر انصاف کی فراہمی کے خواہاں تھے، چند برس پہلے ایف بی آر میں بھی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرایا گیا ،مقصد ٹوبیکو، سیمنٹ و دیگر انڈسٹری سے واجب الادا ٹیکس جمع کرنا تھا، بدقسمتی سے ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا استعمال درست انداز میں نہیں کیا گیا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو ازسرنو شروع کیا جو اب موثر طریقے سے کام کر رہا ہے،نظام تمام بندرگاہوں، ایئرپورٹس اور ڈرائی پورٹس پر بھی نافذ،معاملات کو درست سمت میں لانا چیلنج ہے،ٹیم کے بھرپور کام کرنے سے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ، جدید ٹیکنالوجی نہ ہونے اور بدعنوانی کی وجہ سے کھربوں روپے خزانے میں جمع ہونے کی بجائے عشروں سے تاخیر کا شکار تھے، معاملے کی خود نگرانی کر رہا ہوں،11ماہ میں خامیوں کو دور کرنے پر پوری توجہ دی ،باقاعدگی سے جائزہ اجلاس ہوتے ہیں۔
شہبازشریف نے کہاکھربوں کے مقدمات ٹریبونلز، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں زیر التوا ہونے سے قرضے لینا پڑتے ہیں، پاکستان کے پاس ہر شعبے میں بہترین صلاحیتوں کے حامل افراد موجود ہیں، کئی دہائیوں سے نظام انحطاط کا شکار رہا، محنت و تندہی سے کام کرنے کی ضرورت ہے، گزرے وقت پر افسوس کرنے کی بجائے سیکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا،سندھ ہائیکورٹ نے ایک دن میں 24 ارب کیس کا میرٹ پر فیصلہ کیا،رقم اب قومی خزانے میں جمع ہو گی، وقت آ گیا ہے ایسی مزید رقوم کو خزانے میں واپس لایا جائے۔
یو این او ڈی سی کے کنٹری ڈائریکٹر ٹرولس ویسٹر نے کہا پاکستان جدیدیت کے راستے پر گامزن ہے، نئے نظام سے فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی سکینن نے کہا نظام انصاف میں نئے سسٹم سے بہتری آئے گی، کینیڈا مکمل معاونت کرے گا۔
وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ای گورننس کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے، کوشش کرنی چاہئے سرکاری معاملات عدالتوں میں نہ جائیںاگر عدالتوں میں چلے جاتے ہیں تو موثر طریقے سے پیروی ہونی چاہئے،حکومتی آمدن کے حامل مقدمات کے فوری فیصلوں سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،حکومتی نظام کیلئے عدالتی نظام کےساتھ ملکر کام کرنا ضروری ہے۔
دریں اثنااجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے ،نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر مطلوبہ پیشہ ورانہ ہنر سے لیس کرنا ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان میں نرسنگ کی تربیت کیلئے اداروں کی تعداد کو بڑھایا جائے، نرسنگ کی تربیت کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں، نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت کیلئے صنعت ملکی و بین الاقوامی مارکیٹ کو مدنظر رکھا جائے،نیوٹیک کو نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے ہر قسم کی فنڈنگ فراہم کی جائے گی، نیوٹیک ناقص کارکردگی والے تربیتی اداروں کو بلیک لسٹ ، اچھی کارکردگی والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرے۔
مزید برآں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے چیئرمین زیاد بشیر کی قیادت میں وفد سے ملاقات میںوزیراعظم شہبازشریف نے ریٹیلرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے، استعمال شدہ اشیا کی آڑ میں ہونے والی سمگلنگ کے سدباب کےلئے بھی اقدامات تیز کر رہے ہیں،مقامی صنعت اشیا کی برآمدات کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنائے تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ کر سکیں، ایف بی آر کی دیگر اصلاحات کےساتھ حکومت معیشت کو کیش لیس بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















