اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے ملزموں کی ضمانت منسوخی کےلئے دائر اپیلیں سماعت کےلئے مقرر کردیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ 27 فروری کو سماعت کرے گا، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بنچ کا حصہ ہوں گے۔
سانحہ 9 مئی میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال اور جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کےخلاف اپیلیں بھی سماعت کےلئے مقرر کردی گئیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 27 فروری کو ہی سماعت کرے گا۔
سانحہ 9 مئی ،ملزموں کی ضمانت منسوخی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

















