ساہیوال : سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد گرفتار

ساہیوال: ( ) ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان فتنہ الخوارج کے دہشتگرد عزیز خاں خٹک کو گرفتار کرلیا۔


دہشت گرد کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد، جزوی تیار شدہ آئی ای ڈی ، آہنی ڈبہ، 2 ہزار 42 گرام دھماکہ خیز مواد وغیرہ برآمد کر لیا، دہشت گرد عزیز خاں خٹک کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔

حکام کے مطابق دہشتگرد کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایکسپلوزیو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔