پشاور:(بیورورپورٹ)حکومت کی ملک میں ایک ساتھ رمضان کیلئے کوششیں،چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کرلیا گیا۔
وزارت مذہبی امور نے کہا رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد صدارت کرینگے،زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی۔
حکومت کی ملک میں ایک ساتھ رمضان کیلئے کوششیں

















