پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا ایمپلائز ایکٹ 2025 چیلنج کر دیا

شاور:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا ایمپلائز ایکٹ 2025 کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پی پی کے صوبائی صدر علی شاہ نے ایکٹ کےخلاف درخواست دائر کی،درخواست میں صوبائی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری لا، سیکرٹری صوبائی اسمبلی اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاصوبائی حکومت نے ملازمین کو نکالنے کےلئے خیبر پختونخوا ایمپلائز ایکٹ 2025 پاس کیا،ملازمین کو نکالنے کےلئے کی گئی قانون سازی بنیادی حقوق کےخلاف ہے،عدالت درخواست پر حتمی فیصلے تک فریقین کو ایکٹ پر عملد درآمد سے روک دے۔