ماسکو (مشرق نیوز) ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ریاض مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والے سیاسی تعامل کے تناظر میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلئے اچھا ماحول پیدا کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کریں گے تاکہ وہ مذاکرات میں ریاض کے کردار پر ذاتی طور پر ان کا شکریہ ادا کریں۔میڈیاررپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ ریاض میں امریکہ کے ساتھ ہماری بات چیت کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ آنے والے دنوں میں شہزادہ محمد بن سلمان سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے توانائی کے معاملے پر روس، امریکہ سعودی مذاکرات کی ضرورت کی طرف بھی اشارہ کیا۔
سعودی ولی عہد کوفون پر مذاکرات میں کردار پر شکریہ ادا کروں گا:پیوٹن



















