ایران میں کامیاب آپریشن، 4 پاکستانی بازیاب،انسانی سمگلرز گرفتار

تہران:(مشرق نیوز)پاکستانی سفارتخانے نے ایرانی حکومت کےساتھ ملکر انسانی سمگلروں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرا لیا، بازیاب کرائے گئے افراد میں غلام مصطفی تبسم، سہیل، ارسلان اور خرم شامل ہیں۔

ریسکیو آپریشن میں انسانی سمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا،پاکستانی سفارتخانے اور ایرانی حکومت کی بروقت مداخلت سے جان بچ گئی۔

ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ایران آنے والے پاکستانی قانونی طریقے استعمال کریں، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں، شہری ہوشیار رہیں انسانی سمگلروں کا نشانہ نہ بنیں۔