اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کے اراکین نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے مستقبل کیلئے تجاویز دیں جبکہ وزیر اعظم نے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہامعاشی استحکام فرد واحد نہیں بلکہ پوری ٹیم کی کاوشوں سے ممکن ہوا،معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے مزید محنت کیلئے پر عزم ہیں،خطے میں تجارت کے فروغ کی موجودہ استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میںوزیراعظم نے متعلقہ حکام کو کونسل ممبران سے ملکر تجاویز کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہامقامی صنعت کو اس قابل بنائیں گے ملکی برآمدات بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کر سکیں،صنعت، زراعت آئی ٹی کی ترقی، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ ترجیحات میں شامل ہے۔
شہبازشریف نے کہاملک میں گرین ڈیٹا سینٹرز کے قیام،ٹیلی کمیونی کیشن سروسز کی بہتری اور دوردراز علاقوں تک انٹرنیٹ کی رسائی سے آئی ٹی برآمدات ،فری لانسرز کی تعداد میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں،ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے،تعمیری گفتگو کو قابل عمل منصوبے میں تبدیل کرنا ہے۔
دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف سے بحرین کی مجلس نمائندگان کے 11رکنی وفد نے ملاقات کی،وزیر اعظم نے بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاپاک بحرین برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط ، مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں،عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بڑھانے کےلئے پارلیمانی وفود کے تبادلے انتہائی اہم ہیں۔
شہباز شریف نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاتجارتی حجم مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،بحرین میں موجود پاکستانی انتہائی اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں،پاکستان، بحرین اور امت مسلمہ فلسطین کی امداد کےلئے کوششیں تیز کریں۔
دوسری جانب حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج دینے کی تیاریاں شروع کردیں، وزیراعظم نے سمری منظوری کےلئے وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی،رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو ایک بار 5 ہزار روپے کی نقد امداد د ی جائے گی،پیکیج کے بجٹ کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگالیاگیا۔
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص



















