سعودی جرمن ہسپتال کا سنگ بنیاد، اڈیالہ سے منتیں کی جارہیں بچالو: مریم

نارووال،لاہور: (حسن نواز،ہیلتھ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہاہے نوازشریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکال لیا،2 سال پہلے ہر جگہ سے بری بری خبریں آرہی تھی،اب اڈیالہ کے سواہرجگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں،اڈیالہ سے خطوط لکھ کر منتیں کی جارہیں مجھے بچالو۔

نارووال میںعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا نوازشریف کو گرانے کی کوشش کی گئی لیکن مرکز میں بھائی اورپنجاب میں بیٹی کی حکومت ہے،وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلا عوامی اجتماع نارووال میں کیا،نارروال احسن اقبال کی پہچان اور احسن اقبال نارووال کی پہچان ہیں،ایک سال کی کارکردگی لیکر عوام کے پاس آئی ،5سال انتظار نہیں کیا ، مخالفین انتظار میں تھے کب ملک ڈیفالٹ ہو اور کہتے تھے ملک سری لنکا بننے جارہا ہے، ڈالر 250سے اوپر چلا گیا۔

مریم نواز نے کہا مہنگائی نوازشریف کے دور میں 2 فیصد تھی،پورے پنجاب میں کوئی بھی کام رشوت اور میرٹ پر نہیں ہوتا تھا،رشوت گوگی اور پنکی کو جاتی تھی، لاہور،بہاولپور، میانوالی اور رحیم یار خان تک گندگی کے ڈھیر تھے، کہاں ہے وہ ڈیفالٹ کرنے والا پاکستان؟، اپنی چھت اپناگھر پروگرام کے تحت کرائے جتنی ماہانہ قسط ادا کرنی پڑے گی، اپنی چھت اپنا گھر کے ہر سال ایک لاکھ اورسال میں 5لاکھ قرضے دیں گے،کسانوں کو 10ہزار ٹریکٹر 10لاکھ سبسڈی پر دیئے گئے ،60ہزار سپیشل افراد کو ہمت کارڈ دیئے جارہے ہیں،مینارٹی کارڈ کے تحت ہر 3ماہ بعد ساڑھے دس ہزار ر وپے دیئے جائیں گے، پنجا ب کے1250بنیادی مراکز صحت کو ری ویمپ کر کے یورپی معیار کے مطابق مریم نوازہیلتھ کلینک میں بدل دیاگیا،اڑھائی لاکھ مریضوں کو فری میڈسن گھر کی دہلیز پر مل رہی ہیں، نوازشریف کینسر ہسپتال اورسرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پراجیکٹ جلد مکمل ہورہے ہیں، فیلڈ ہسپتال روزانہ گاوں گاوں جا کر ہزاروں لوگوں کو علاج کی سہولت فراہم کررہے ہیں، 30ہزار طلبہ کو ہونہار سکالر شپ مل چکے ہیں تعداد 50ہزار تک بڑھائیں گے،طلبہ کےلئے جلد ایک لاکھ لیپ ٹاپ لے کر آرہی ہوں۔

ادھر وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور سمارٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سعودی جرمن ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا، وزیراعلیٰ نے بتر جی گروپ کے سربراہ صو بھی بتر جی کےساتھ بٹن دباکر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا، مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا لاہور بتر جی میڈیکل سٹی میں مجموعی طور پر 500 بیڈز ہوں گے، سعودی جرمن ہسپتال لاہور 300 بیڈز پر مشتمل ہوگا، سعودی جرمن ہسپتال 250 ملین ڈالرز سے تعمیر ہو گا، سعودی جرمن ہسپتال دنیا بھر جدید طبی ٹیکنالوجی اور معیاری علاج کی خدمات کےلئے نمایاں ہے۔

، سعودی جرمن ہسپتال لاہور سمیت پنجاب بھر کے عوام کو اعلیٰ معیار کی جدید طبی سہولیات فراہم کرے گا، سعودی جرمن ہسپتال کو جدید میڈیکل ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کی سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا، لاہور سمارٹ سٹی میں قائم ہونے والے سعودی جرمن ہسپتال سے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔