قلات،لیویز چوکی پر حملہ، اہلکار شہید،پشاور،صوابی میں6افراد قتل

قلات،پشاور،صوابی: (مشرق نیوز)قلات میںلیویز چوکی پر حملہ، اہلکار شہید،2شدید زخمی،پشاور ،صوابی میں مسلم لیگ کے رہنما سمیت 6افراد کو قتل کردیا گیا۔

قلات کے علاقے توغہ چھپر میں مسلح افراد نے لیویز چوکی پر فائرنگ کردی،اہلکار شہید ،2شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیاگیا ،جوانوں کی جوابی کارروائی میںمسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

دریں اثنا صدر، وزیراعظم ،وزیر داخلہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہادہشتگرد بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں، ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، لیویز اہلکار نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،علی نواز شہید کو سلام پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب پشاور میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا،مقتولین کو بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میںگاڑی میں نشانہ بنایا گیا،پولیس حکام کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزموں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ملزم ،مقتولین آپس میں چچازاد بھائی ہیں،واقعہ کا مقدمہ ملک ارشد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا،امتیاز، سرفراز، علی گوہر اور شعیب نامزد ہیں۔

ادھر صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاوں میں پیش آیا،مولانا کاشف علی فائرنگ کانشانہ بنے۔