ساہیوال:(بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہاانتظامی افسران عوامی مسائل حل کرنے کیلئے پروایکٹو اپروچ کےساتھ کام کریں اور جائز شکایات کے حل کےلئے تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں، گڈ گورننس کےلئے ضروری ہے افسران فیلڈ ورک پر خصوصی توجہ دیں اور مسائل کو روزانہ کی بنیاد پر حل کریں،کمشنر نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈویژن بھر کے ریونیو افسران کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پرفارمنس انڈیکٹیرز اور ریونیو واجبات کی ریکوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزشاہد محمود،ماریہ طارق،احمد عثمان جاوید ،ایڈیشنل کمشنرز کو آرڈی نیشن ڈاکٹر سیف بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی،شعیب اقبال سید نے ریونیو افسران کو خصوصی ہدایت کی وہ ریونیو مقدمات کی شنوائی یقینی بنائیں اور ایک سال سے زائد زیر التواءمقدمات کا ترجیحی بنیادوں پر فیصلہ کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے،کمشنر نے ریونیو واجبات خصوصاً آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کو ریونیو افسران کی کارکردگی کی جانچ کا بنیادی پیمانہ قرار دیا اور ہدایت کی روزانہ کی بنیاد پر ریکوری یقینی بنائی جائے،انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو کو ریکوری کا ہفتہ وار جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی، اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے پرفارمنس انڈیکیٹرز پر بریفنگ دی جس پر کمشنر نے ہدایت کی ڈپٹی کمشنرز سکولوں اور مراکز صحت کا مسلسل وزٹ جاری رکھیں تاکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی کارکردگی کو مزید بہتر کیا جا سکے۔
کمشنر نے روزمرہ اشیاءصرف خصوصا ًروٹی کی قیمتوں پر عملدر آمد یقینی بنانے کی بھی خصوصی ہدایت کی تا، اجلاس میں ڈویژن بھر میں جاری تجاوزات کےخلاف مہم کا بھی جائزہ لیا گیا ، دوسری جانب کمشنر ساہیوال نے عیسیٰ نگری میں سیوریج لائن بچھانے کا جاری کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شعیب اقبال سید نے کہا ترقیاتی کام کی وجہ سے طارق بن زیاد کالونی اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج مسائل پیدا ہو رہے ہیں، عوام کی مشکلات کو حل کرنا کارپوریشن کی بنیادی ذمہ داری ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے،کمشنر ساہیوال نے سوڑی گلی میں بجلی کی لٹکی تاروں کو ٹھیک کرنے کے جاری کام بھی فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاءنے بتایا جہازگراﺅنڈ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے جسے دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد فرید ٹاﺅن میں کارروائی شروع کی جائے گی، سٹی منیجر اسجد خان نے بتایا پیر سے کالج چوک سے مال منڈی چوک تک دوسری سڑک کی کارپٹنگ بھی شروع ہو جائے گی، اجلاس میں ڈائریکٹر پی ایچ اے نیاز احمد مغل نے بتایا کہ فریدیہ پارک کے ساتھ درخت لگانے کاکام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کی گرین بیلٹس کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے۔
انتظامی افسر جائز شکایات فوری حل کریں:کمشنر ساہیوال

















