خیبرپختونخوا میں آپریشنز،دہشتگرد شاہ گل سمیت 13خوارج جہنم واصل

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے 13خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاںڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کولاچی ،شمالی وزیرستان کے علاقوں دوسالی ، تاپی ،لکی مروت ،خیبر کے علاقے باغ میں کی گئیں،مرنے والوں میں شاہ گل نامی دہشتگرد بھی شامل ہے،ہلاک دہشتگرد جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے ،قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ملک کے کسی بھی حصے میں خارجی کو رہنے نہیں دیا جائے گا ،دہشتگردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لےں گے۔