اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے پیکا قانون ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل دےگا،ایکٹ پڑھا جائے تو معلوم ہوگا ملک میں براہ راست مارشل لا نافذ کردیا گیا ،آپ کو بل واپس لینا ہوگا بصورت دیگر کھلی جنگ ہوگی۔
پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد میر نے کہاقانون کے تحت صرف صحافی نہیں بلکہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے کےخلاف بھی کارروائی ہوگی،مارشل لا میں فوجی عدالتیں بنائی جاتی ہیں اور قانون کے تحت بھی خصوصی عدالتیں بنیں گی ،خصوصی عدالتیں اتنی غیر پائیدار ہوں گی حکومتی مرضی کےخلاف اگر کوئی فیصلہ آیا تو جج فارغ ہو جائیں گے۔
حامد میر نے کہاقانون کے تحت متوازی عدالتی نظام قائم کردیا گیا ،عدالتی نظام سے انصاف کی امید کم ہے اس لئے پبلک فورم پر احتجاج منایا جارہا ہے، معاملے پر پارلیمان کے اندر اور باہر منظم تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔
پیکا ایکٹ واپس نہ لیا گیا تو کھلی جنگ ہوگی، حامد میر



















