واشنگٹن،(خواجہ فا روق) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے،رواں سال کے وسط تک ہونے والے حملے سے ایران کا جوہری پروگرام ہفتوں یا مہینوں پیچھے چلا جائےگا اور خطے میں کشیدگی کے خطرات بڑھ جائیں گے
انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایران کی فردو اور نطنز ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا،اخبار کی رپورٹ پر وائٹ ہاوس اور اسرائیلی حکومت نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ردعمل دیتے ہوئے کہادشمن جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے لیکن جوہری صلاحیتوں کو تباہ نہیں کرسکتا،دشمن نئے سرے سے جوہری پروگرام پرکام کرنے کی صلاحیتیں تباہ نہیں کرسکتا۔
اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی اخبار


















