جناح ہاوس حملہ کیس میں ملزم6مارچ کو فرد جرم کیلئے طلب

لاہور:(کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کےلئے 6 مارچ کو طلب کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج مظفر علی گل نے جناح ہاوس حملہ کیس پر سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی، شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی، ضمانت پر رہا عالیہ حمزہ ،خدیجہ شاہ ، صنم جاوید اور روبینہ جمیل بھی پیش ہوئیں،عدالت نے ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 مارچ کو طلب کرتے ہوئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔