ٹرمپ کے بیانات غیر ذمہ دارانہ،نتائج سنگین ہوں گے،ایران

تہران:(مشرق نیوز)ایران کاسلامتی کونسل کو خط ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔

ایرانی مندوب نے خط میں کہا ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات انتہائی تشویشناک و غیر ذمہ دارانہ ،لاپرواہ، اشتعال انگیز بیانات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں،سلامتی کونسل کو نامناسب بیانات کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے، کسی بھی جارحانہ اقدام کےخلاف اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کا بھرپور دفاع کریں گے۔