ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کےلئے5رکنی خصوصی کمیٹی قائم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کےلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی،ذرائع کے مطابق 5رکنی سپیشل کمیٹی کارکردگی رپورٹ تیار اور پرفارمنس آڈٹ کرے گی۔

ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کو کنونیئر مقرر کردیا گیا،ڈائریکٹر پولیس بیورو، جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ،ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اوسی یونٹ این پی بی کمیٹی کے رکن ہوں گے،کمیٹی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوائے گی۔

ایف آئی اے نے کتنے مقدمات درج کیے اور کتنے ملزم پکڑے کمیٹی تمام امور کا جائزہ لے گی،انسداد انسانی سمگلنگ ،اینٹی کرپشن، کارپوریٹ ، سائبر کرائم سمیت تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔