غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے ہیں، صرف انتظام سنبھالیں گے،ٹرمپ

واشنگٹن :(خواجہ فا روق)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے ، صرف انتظام سنبھالیں گے،فلسطینیوں کو کسی دوسرے ملک میں بسایا جائےگا۔

اردن کے شاہ عبداللہ نے امریکی صدر سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کی،ڈونلڈ ٹرمپ نے استقبال کیا، دونوں رہنماوں کے درمیان غزہ جنگ بندی پر تبادلہ ہوا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا غزہ کو بہت صحیح طریقے سے چلائیں گے، خریدنے نہیں جا رہے ، صرف انتظام سنبھالیں گے، فلسطینی کسی اور جگہ محفوظ طریقے سے رہیں گے ،مجھے 99 فیصد یقین ہے مصر کےساتھ بھی ملکر کام کر سکیں گے، اردن ، مصر پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں لیں، فلسطینیوں کو غزہ میںواپسی کا حق نہیں ہوگا۔

ٹرمپ نے کہاغزہ کو امریکی انتظامیہ کے ماتحت لیں گے، اسرائیل سے مغربی کنارے کا الحاق بھی ہوگا، اردن ، مصر میں کچھ جگہ فلسطینی رہ سکتے ہیں، یقین نہیں حماس یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ہفتے کی ڈیڈ لائن پر پورا اترے گی،میرا پراپرٹیز کا کاروبار بہت کامیاب چل رہا ہے ،غزہ میں کوئی پراپرٹی نہیں خریدوں گا۔