واشنگٹن:(خواجہ فاروق)ٹرمپ کی ٹیلی فونک ڈپلومیسی،روسی صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے پر آمادگی ظاہر کردی۔
امریکی صدر نے کہاروسی صدر ولادی میر پیوٹن یوکرین جنگ کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ مزید اموات کو روکا جا سکے،تمام جوان اور خوبصورت لوگوں کو ذہن میں لائیں جو آپ کے بچوں کی ہی طرح ہیں لیکن بے وجہ مارے گئے ، احساس پیوٹن کو بھی ہے۔
ٹرمپ نے کہامیں صدر ہوتا تو روس ، یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی، جوبائیڈن قوم کےلئے مکمل شرمندگی ثابت ہوئے، جنگ کے خاتمے کےلئے ٹھوس منصوبہ ہے،ہر دن لوگ مر رہے ہیں اور جنگ بد سے بدترین ہوتی جا رہی ہے ،جلد خاتمے کیلئے پرامید ہوں۔
ٹرمپ کی ٹیلی فونک ڈپلومیسی،پیوٹن یوکرین جنگ کے خاتمے پر آمادہ


















