سانحہ مراکش:جاں بحق 4پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچ گئیں،2سمگلرز گرفتار
اسلام آباد،گوجرانوالہ،نارووال:(بیورورپورٹ)مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔
لاشیں پرواز ایس وی 726 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچائی گئیں، وفاقی وزیر چودھری سالک نے وصول کیں2میتوں کا تعلق منڈی بہاوالدین ،ایک کا تعلق شیخوپورہ سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ارسلان، علی سجاد، حامد شبیر، اور اقبال وقاص شامل ہیں۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے گوجرانوالہ ، نارووال میں کارروائی کرکے2 انسانی سمگلرز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،دونوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔



















