اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس میں پرویز الٰہی کو دوبارہ نوٹس جاری کردیاگیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس پر سماعت کی، حمزہ شہباز کی جانب سے وکیل حارث عظمت عدالت پیش ہوئے،دوران سماعت جسٹس علی مظہر نے استفسار کیا کیس میں اب کچھ رہ گیا ؟ جس فیصلے پر نظرثانی چاہ رہے ہیں وہ آرٹیکل 63 اے والے کیس کی بنیاد پر تھا، آرٹیکل 63 اے والا فیصلہ ہی ختم ہوگیا تو کیس میں کیا بچا؟،ایڈووکیٹ حارث عظمت نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کیس کا فیصلہ اب بھی برقرار ہے،عدالتی عملے نے آگا ہ کیا پرویز الٰہی کو نوٹس جاری ہوا تھا لیکن تعمیل نہیں ہوسکی تھی ، عدالت نے پرویز الٰہی کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس میں پرویز الٰہی کو دوبارہ نوٹس


















