راولپنڈی، مظفر آباد (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑچکے، مزید10 بھی لڑنا پڑیں تو تیار ہیں،کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور آئندہ بھی رہےگا،بلاشبہ ایک دن ضرور آزاد ہوکرمرضی کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، یادگار شہدا پر حاضری دی ،شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، فاتحہ پڑھی اور پھول رکھے۔
کشمیری عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہابھارتی مظالم اور بڑھتی ہندوتوا انتہا پسندی کشمیریوں کی جدوجہد کا عزم مضبوط کرتی ہے،کشمیر ایک دن ضرور کشمیریوں کی مرضی کے مطابق پاکستان کا حصہ ہوگا، کشمیر ،پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے، کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہیگا، آزادی کی شمع کشمیریوں کی ایک نسل دوسری نسل کے حوالے کرتی آرہی ہے، متحد اور مضبوط رہیں تو ہر مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں۔
جنرل سید عاصم منیر نے مسلح افواج کی جنگی تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کسی بھی جارحیت کا بغیر کسی تاخیر کے بھرپو ر جواب دیا جائیگا،قوم کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع میں پوری قوت کےساتھ مصروف ہیں،پاکستان ہمیشہ کشمیریوںکےساتھ کھڑا رہیگا اور ریاستی جبر و استبداد کےخلاف جائز و حق پر مبنی مقصد کی حمایت کرےگا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے موقع پرپاک فوج کے افسروں،جوانوں کے جذبے کو سراہا، پیشہ وارانہ مہارت اور جنگی تیاری کی تعریف کی۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















