اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مراکش کشتی سانحہ میں مرنے والے 13 لاشوں کی شناخت ، تعلق پاکستان سے نکلا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرکے فہرست جاری کر دی گئی،جاں بحق ہونےوالوں میںسفیان ، سجاد، رئیس افضل ، قصنین حیدر، وقاص ، اکرم، ارسلان خان ، حامد شبیر، قیصر اقبال شامل ہیں،دانش رحمان، سجاول، شہزاد احمد،احتشام کی بھی شناخت کر لی گئی۔
ذرائع پاکستانی سفارت خانہ مراکش کے مطابق 15 جنوری کو کشتی واقعے میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں تاہم مقامی حکام کو صرف 13 لاشیں ہی ملیں،مراکش میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے مطابق فنگر پرنٹ اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئیں تھیں، نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل کے مکمل ہونے کے بعد فہرستیں مرتب کی گئیں۔
مراکش کشتی سانحہ،13 لاشوں کی شناخت ، تعلق پاکستان سے نکلا



















