اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نیب کی درخواست پر 190 ملین پاونڈ سکینڈل کے مقدمے میں اشتہاری ملزموں کےخلاف کارروائی کا آغاز کر دیاگیا۔
وزارت داخلہ نے 4 اشتہاری ملزموں چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض، صاحبزادے علی ریاض، سابق مشیر وزیراعظم شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دئیے،ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست پر 4 اشتہاری ملزموں کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے۔
ملک ریاض، شہزاد اکبر ، فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ
















