اسلام آباد :(بیورو رپورٹ) امریکی سرمایہ کار وفد کے سربراہ و ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کےساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات دہائیوں پر محیط، غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے، امریکہ میں پاکستان پر غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی، بانی پی ٹی آئی کے معاملے پررچرڈ گرینیل کوڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا اب پہلے سے زیادہ بہتر انڈرسٹینڈنگ ہے، بائیڈن انتظامیہ نے 4 سال جو کچھ پاکستان کےساتھ کیا وہ مناسب نہیں تھا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوش محسوس کررہا ہوں، پاکستان کے لوگ بہت ذہین و محنتی، دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات ہیں، دنیا میں امن و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا، بائیڈن دور میں افغانستان سے انخلا کا طریقہ بہت غلط تھا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں، امریکی سرمایہ کاروں کا وفد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کےلئے پاکستان آیا ہے، پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہےں، امریکی سرمایہ کار مصنوعی ذہانت، رئیل سٹیٹ اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔
سربراہ امریکی سرمایہ کار وفد نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مکمل ہم آہنگ ہے، میں پاکستان میں دنیا کے بہترین لوگوں سے ملا، رچرڈ گرینل نے ذاتی طور پر بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے انٹرنیٹ پر جعلی ویڈیو کی تشہیر کے ذریعے گمراہ کیا گیا، رچرڈ گرینل پاکستان کے نظام انصاف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
جینٹری بیچ نے کہا سابق وزیراعظم کے معاملے پر بات کرنے کیلئے نہیں آیا، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کو احترام کی نظر سے دیکھتی ہے، رچرڈگرینل کوپاکستان کی موجودہ صورتحال کازیادہ بہترادراک ہوگیا ہوگا، پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہزاروں جانیں دیں، امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کرتااور پاکستان کو اہم اتحادی کے طور پر دیکھتا ہے، چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو ایسی تعمیراتی ٹیکنالوجی پاکستان لانا چاہتے ہیں جس سے ایک ماہ میں30منزلہ عمارت کا ڈھانچا کھڑا ہوجاتا ہے، پاکستان میںآئل وگیس سیکٹر میں پاکستان میں کم توجہ دی گئی، صدر ٹرمپ بہت محنتی و شاندار امریکی صدر ہیں، اقتصادی سفارتکاری کے ایجنڈے کو کامیاب بنائیں گے، پاکستانی قیادت کےساتھ میری ملاقاتیں بہت اچھی رہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکہ سے تعلق رکھنے والے جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی، سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کاروباری مواقع میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سازگار کاروباری ماحول، تیزتر و پائیدار عمل درآمد اور مضبوط ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنا کر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
شہبازشریف نے پاکستان کے سٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع، ہنرمند، باصلاحیت و نوجوان افرادی قوت اور تیزی سے پھیلتی کنزیومر مارکیٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے عالمی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر ملک کے منفرد منظر نامے کا ذکر کیا۔
گینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور کان کنی و معدنیات، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی و ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے متنوع مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی سے آگاہ ،حکومتی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو سراہا اور مستقبل کی ترقی کی رفتار پر اعتماد کا اظہار کیا۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















