فریقین کو نوٹس، 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور فل کورٹ کا معاملہ چیف جسٹس کے پاس ہی جا سکتا ہے:آئینی بنچ
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے 26ویںآئینی ترمیم کےخلاف درخواستیں باضابطہ سماعت کیلئے منظور کر لیں، عدالت نے 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف دائر درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے، عدالت عظمیٰ نے فل کورٹ کی تشکیل اور عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بنچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بنچ میں شامل ہیں،سماعت کے آغاز پر وکیل حامد خان اور فیصل صدیقی روسٹرم پر آ گئے، درخواست گزاروں نے آئینی ترمیم کےخلاف فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا کی اور وکلا نے مو¿قف اپنایا 26 ویں ترمیم کےخلاف فل کورٹ بنچ تشکیل دیا جائے،جسٹس جمال مندوخیل نے وکلاءسے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ابھی آپ کی خواہشات کے مطابق فل کورٹ نہیں بن سکتا،جسٹس علی مظہر نے وکلا سے مکالمہ کیا فل کورٹ کے معاملے پر آپ خود کنفیوژن کا شکار ہیں، آپ اس بنچ کو ہی فل کورٹ سمجھیں،وکلا نے استدعا کی سپریم کورٹ میں موجود تمام ججز پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے، جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دیئے ایسا ممکن نہیں آئینی معاملہ صرف آئینی بنچ ہی سنے گا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا آئینی بنچ میں موجود تمام ججز پر فل کورٹ ہی بنایا ہے،جسٹس علی مظہر نے کہافل کورٹ کا معاملہ چیف جسٹس کے پاس ہی جا سکتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا لگتا ہے آپ پہلے دن سے ہی لڑنے کے موڈ میں ہیں، وکیل فیصل صدیقی نے کہا ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہیے،جسٹس امین الدین نے کہا اگر کوئی فریق دلائل دینے کو تیار نہیں تو عدالت حکم جاری کرے گی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا سمجھ نہیں آ رہی آپ ہچکچاہٹ کا شکار کیوں ہیں؟ جو اس بنچ کے سامنے بحث نہیں کرنا چاہتا وہ پیچھے بیٹھ جائے،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے فل کورٹ تشکیل دینے پر پابندی تو کوئی نہیں ہے، وکیل فیصل صدیقی نے کہا 26 ویں ترمیم اختیارات کی تقسیم کے اصول کیخلاف ہے، ایڈووکیٹ عزیز بھنڈاری نے کہا 26 ویں ترمیم کی منظوری کے وقت ایوان نامکمل تھا،جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے استفسار کیا 26 ویں ترمیم کیلئے کل ممبرز پر ووٹنگ ہوئی یا دستیاب ممبرز پر؟، وکیل فیصل صدیقی نے کہا دستیاب ارکان پر ووٹنگ ہوئی ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا دستیاب ارکان کا جو ٹوٹل بنا وہ مکمل ایوان کے دوتہائی پر پورا اترتا ہے؟ ، فیصل صدیقی نے جواب دیا گنتی انہوں نے پوری ہی کر لی تھی ہم اس کا مسئلہ نہیں اٹھا رہے،جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کیا ایوان میں تمام صوبوں کی نمائندگی مکمل تھی؟ ، فیصل صدیقی نے جواب دیا خیبرپختونخوا کی سینٹ میں نمائندگی مکمل نہیں تھی، خیبرپختونخوا کی حد تک سینٹ انتخابات رہتے تھے،وکیل صلاح الدین نے کہا اختر مینگل کی درخواست میں ترمیم کے حالات کا نقشہ کھینچا گیا ہے، ارکان اسمبلی ووٹ دینے میں کتنے آزاد تھے، اسے بھی مدنظر رکھا جائے،جسٹس عائشہ ملک نے کہا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا ، وکیل صلاح الدین نے کہا درخواست میں ایک نکتہ مخصوص نشستوں کا بھی اٹھایا گیا ہے، ایوان مکمل ہی نہیں تھا تو ترمیم کیسے کر سکتا تھا؟،وکیل شاہد جمیل نے کہا عوام کے حقیقی نمائندے ہی آئینی ترمیم کا اختیار رکھتے ہیں،جسٹس علی مظہر نے کہا آپ چاہتے ہیں انتخابات کیسز کے فیصلوں کا انتظار کریں، پھر آئینی ترمیم کیس سنیں؟ اس طرح تو آئینی ترمیم کا کیس کافی عرصہ لٹکا رہے گا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 ہفتوں کےلئے ملتوی کر دی۔

















