مذاکراتی عمل باضابطہ ختم،حکومت کمیشن کا اعلان کرے پھر دیکھیں گے،بیرسٹر گوہر


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے مذاکراتی عمل باضابطہ ختم ،حکومت کمیشن کا اعلان کرے پھر دیکھیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاحکومت کی جانب سے مذاکرات کے آغاز اور کمیشن بنانے میں تاخیر کی گئی، پی ٹی آئی کا فیصلہ وہی ہے جو بانی نے کہہ دیااب بھی حکومت سنجیدہ ہے تو مثبت قدم اٹھائے، بانی سے بات کریں گے،7دن ختم ہونے کے بعد مذاکراتی عمل باضابطہ ختم ہو چکا ، حکومت چاہے تو کمیشن کا اعلان کر دے پھر دیکھیں گے،کمیشن کے ٹی او آرز پر بیٹھنے کا کہا جائے تو بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے۔