اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے 26 ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔
وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے دائردرخواست میں موقف اپنایا گیا پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے، عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیئے جائیں اور ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمیشن کو ججز تعیناتی سے روکا جائے۔
پی ٹی آئی نے 26 ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی



















